کوالالمپور: (روزنامہ دنیا) کسی بھی شادی کی تقریب میں مرکز نگاہ دلہا اور دلہن ہی ہوتے ہیں مگر ملائشیا میں ایک ایسی انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دلہا دلہن ہی شریک نہیں ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کوالالمپور کے رہائشی حاذق عبداللہ اور ان کی اہلیہ نے بھی دیگر نوجوانوں کی طرح اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے مہینوں پہلے ہی تیاریاں شروع کر دی تھیں لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ ان کی عدم شرکت ہی شادی کو یادگار بنا دے گی۔
ہوا کچھ یوں کہ دلہا حاذق عبداللہ نے ولیمے کی تقریب سے چند روز قبل طبیعت ناساز محسوس کی، ٹیسٹ کروائے تو کورونا پازیٹو نکل آیا۔ کورونا سے متاثر ہونے پر نوبیاہتا جوڑے نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور ولیمے کی تقریب میں ورچوئل شرکت کی جبکہ بلائے گئے مہمانوں نے روایتی طریقے سے شرکت کی اور خوشیوں بھرے لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔