روم: (روزنامہ دنیا) اٹھانوے سالہ بزرگ نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی، تاریخ اور فلسفہ ان کے پسندیدہ مضامین ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 98 سالہ پیٹرنو کو ایک تقریب میں اسناد سے نوازا گیا، دو سال قبل بھی انہوں نے انہی مضامین میں ابتدائی ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرنو نے اعلی نمبروں سے امتحانات پاس کئے۔
1923 میں پیدا ہونے والے پیٹرنو نے غریب گھرانے میں آنکھ کھولی، کتابوں اور مطالعے سے محبت کے باوجود وہ نوجوانی میں یونیورسٹی نہیں جا سکے، پیٹرنو نے 20 سال کی عمر میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اٹلی کی بحریہ میں خدمات انجام دیں اور ریلوے میں بھی ملازمت کی۔