شادی کے ایک ہفتے بعد دلہا کروڑ پتی بن گیا

Published On 18 July,2022 12:47 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) ریس نامی برطانوی تارک وطن نے رواں ہفتے کے اوائل میں شادی کی اور اس کے بعد وہ محزوز کی قرعہ اندازی میں 10 ملین درہم کا گرینڈ پرائس جیت گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریس چار سال پہلے دبئی آیا اور اس وقت ایک جم میں کام کر رہا ہے، وہ گذشتہ ہفتے ہونے والی 84 ویں قرعہ اندازی جیت گیا۔ اس سے قبل اس نے ہم وطن لڑکی سے شادی کی جس کے ایک ہفتے بعد وہ قرعہ اندازی جیت گیا۔

چیک وصول کرنے کے دوران گفتگو میں اس کا کہنا تھا کہ جب قرعہ اندازی جیتنے کا پتہ چلا تو میں دم بخود رہ گیا۔ پھر اپنی منگیتر کی طرف بھاگا اور اسے کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ای میل دکھائی تو وہ جذبات کے مارے رو پڑی۔ ریس کا کہنا تھا کہ اس رات خوشی کے مارے سو نہیں سکا، ہم نے اپنے والدین کو مدعو کر کے خوشخبری سنائی ، یہ سب ایک خواب جیسا تھا۔
 

Advertisement