ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کے ایک شخص نے ثابت کر دیا ہے کہ اب دنیا کے بے عمل افراد بھی کچھ نہ کچھ رقم ضرور کما سکتے ہیں، وہ بظاہرکچھ بھی نہ کرنے کے ایک سیشن کے بدلے 71 ڈالر لیتے ہیں۔
38سالہ شوجی موری موتو درحقیقت خود کو کرائے پر دیتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، شوجی موری موتو نے بتایا
کہ میں بنیادی طور پر اپنا وجود کرائے پردیتا ہوں، میرا کام صرف یہ ہے کہ جہاں جہاں میرا گاہک جائے وہاں جاتا ہوں اور وہ مجھے اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے، میں اس کے باوجود کوئی کام نہیں کرتا بس اس کے ساتھ بیٹھا رہتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ نہ صرف مقبول ہیں بلکہ گزشتہ چار برس میں 4000 سیشن کرنے کے بعد خطیر رقم کما چکے ہیں۔
دوسری جانب ٹویٹر پر اس کے مداحوں کی تعداد تیزی سے بڑھتے ہوئے اب اڑھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، ٹویٹر سے ہی اسے کام مل جاتا ہے اور ایک چوتھائی افراد بار بار اس کی خدمات لیتے ہیں ان میں سے ایک شخص نے شوجی موری موتو کو 270 مرتبہ بلایا ہے جو اسے پارک میں لے جاتا ہے اور شوجی موری موتو اس کے سامنے سی سا جھولے میں بیٹھ جاتا ہے، تاہم شوجی موری موتو کسی جسمانی مشقت یا قربت کا کوئی کام نہیں کرتے، یہاں تک کہ وہ فرج ہٹانے یا ایک گاہک کی درخواست پر کمبوڈیا جانے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایک خاتون ارون چیڈا نے پہلی مرتبہ ساڑھی پہنی اور وہ اس کی گھبراہٹ سے بچنے کے لیے شوجی موری موتو سے ملیں تاکہ دوستوں کے سامنے نئے اور مختلف لباس پر وہ کسی شرمندگی سے بچ سکے اور اس کی ڈھارس بندھی رہے۔
اس سے قبل وہ ایک اشاعتی ادارے میں ملازم تھے اور وہاں بھی لوگ انہیں کہتے تھے کہ تم کچھ نہیں کرتے، اس کے بعد انہوں نے سوچنا شروع کر دیا کہ وہ واقعی کچھ نہ کر کے بھی مشہور ہوکر دکھائیں گے، یہاں تک کہ اس رقم سے اپنی بیوی اور بچوں کی کفالت بھی کرتے ہیں۔
کووڈ وبا کے خاتمے کے بعد اب وہ روزانہ تین سے چار افراد کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔