مدھیہ پردیش: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک معصومانہ ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک 3 سال کا بچی اپنی ماں کو جیل میں ڈلوانے کے لئے شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 3 سالہ بچے کی پولیس کو اس کی ماں کے بارے میں معصومانہ شکایت کی ویڈیو جو اسے چاکلیٹ اور کینڈی نہیں کھانے دیتی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
حال ہی میں ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ پولیس میں شکایت درج کرانے گیا، ویڈیو میں معصوم بچے کو اپنی ماں کی شکایت کرتے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ وہ اسے چاکلیٹ کھانے نہیں دیتی۔
بچے نے ایک خاتون کانسٹیبل سے کہا ماں میری چاکلیٹ چوری کرتی ہیں، اسے جیل میں ڈال دیں۔
ویڈیو میں بچے کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ جب وہ اپنی ماں کو ٹافیوں کے لیے کہتا ہے تو اس کی ماں اسے مارتی ہے، بچے کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینے کا بہانہ کرتے ہوئے کانسٹیبل ہر ایک نکتے کو احتیاط سے لکھتی ہے
یہ معاملہ ریاست مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع کے دھتلائی گاؤں میں پیش آیا۔
— The Logical Indian (@LogicalIndians) October 18, 2022
چھوٹے بچے کی بات سن کر تھانے میں موجود عملہ بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگیا۔
لڑکے کے والد نے بتایا کہ اس کی ماں اسے نہلانے کے بعد اس کی آنکھوں میں سرمہ لگا رہی تھی لیکن اس نے چاکلیٹ کھانے پر اصرار کرکے اسے پریشان کیا تو اس کی ماں نے اسے ہلکا سا تھپڑ مارا، پھر وہ رونے لگا اور مجھے پولیس اسٹیشن لے جانے کو کہا، اس لیے میں اسے یہاں لے آیا۔
سب انسپکٹر پرینکا نائک نے کہا کہ بچے کی شکایت سن کر سب ہنس پڑے، بعدازاں میں نے اسے سمجھایا کہ اس کی ماں کا کوئی برا ارادہ نہیں ہے اور پھر وہ گھر چلا گیا۔