بوریت سے تنگ آ کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا امریکی شہری گرفتار

Published On 13 December,2022 06:52 am

فلوریڈا : (ویب ڈیسک ) امریکی پولیس نے بوریت ختم کرنے کیلئے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو اپنی بوریت سے بچنے کیلئے وارداتوں کا سہارا لے رہا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی 45 سالہ نکولس زپاٹر نامی شخص نے مبینہ طور پر دو دن کے وقفے سے ایک ٹی ڈی بینک اور سرکل گیس سٹیشن میں ڈکیتی کی واردات کی۔

نکولس نے دونوں وارداتوں کے دوران اپنا حلیہ ایک جیسا رکھا جس میں اس نے سر پر پولیس کے لوگو والی ٹوپی پہن رکھی تھی اور آنکھوں پر سیاح چشمے لگا رکھے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس افسران نے نکولس کو آخری واردات سے کچھ دیر بعد گرفتار کیا جب وہ چوری کی رقم اور سگریٹ تھامے سٹور کے سامنے کھڑا تھا۔

نکولس نے اپنی گرفتاری کے بعد پولیس افسران کے سامنے وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کو وہ اپنی بوریت ختم کرنے کیلئے یہ سب کررہا تھا۔