میسا چوسٹس:(ویب ڈیسک) 11 کلو وزنی اور ایک میٹر لمبی بلی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میساچیوسیٹس کے ایک چھوٹے سے شہر وورکیسٹر کے ایک گھر کی مرفی بلی جس کی جسامت ایک میٹر کے لگ بھگ ہے اور وزن 11 کلوگرام سے کچھ زائد ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ کتوں سے بھی بڑی جسامت رکھتی ہے۔ کئی لوگ اسے دیکھ کر شیریا جنگلی بلی قرار دیتے ہیں۔
بلی کی مالکہ کا کہنا ہے کہ یہ بلی فطرت سے ہی پیٹو ہونے کی وجہ سے ہر وقت بھوکی رہتی ہے جو ہر ماہ تقریباً 70 ڈالر کے خشک میوے کھا جاتی ہے اسکا معمول کا کھانا اس سےبھی مہنگا ہے۔ بہت سے لوگ اس بلی کو دیکھنےکےلیے ہمارے پاس آتے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بلی بہت ہی شرارتی ہے اور شدید خطرناک کام بھی کرتی ہے۔ یہ آئی فون کی کئی کیبل چباچکی ہے جبکہ کرسمس کی درجنوں لائٹ کو دانتوں سے دبا کر توڑ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے کہ کوئی الٹا سیدھا کام نہ کردے۔