بیجنگ : ( ویب ڈیسک ) چینی حکومت نے صوبہ جیانگ ژی میں شادی کی شرح میں اضافے کیلئے سرکاری میچ میکنگ ایپ متعارف کروا دی۔
رپورٹس کے مطابق صوبے میں شادی کی شرح پچھلے 10 سال سے روبہ زوال تھی، سال 2021 میں ایک ہزار لوگوں میں سے اوسط 5.4 افراد شادی کرتے تھے۔
حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ایپ سنگل افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کیلئے موزوں ساتھی کا انتخاب کرے گی جبکہ شہری ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے ایک دوسرے سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کئی ریاستی حکام نے گزشتہ چند سالوں میں شادی اور شرح پیدائش کو فروغ دینے کے لیے غیر معمولی طریقے تلاش کیے ہیں۔
چین کے ہیبی صوبے میں چند سال قبل ایک پروجیکٹ کو سپانسر کیا گیا تھا، جس میں حکام نے شہر کی اکیلی خواتین اور مردوں کے اعداد و شمار جمع کرتے ہوئے ان کو بہترین میچ تلاش کرنے میں مدد کی تھی۔
ایرانی حکومت نے 2021 میں ’ ہمدم ‘ نامی سرکاری ڈیٹنگ ایپ لانچ کی تھی تاکہ سنگل لوگوں کو صحیح پارٹنر تلاش کرنے میں مدد ملے۔
2010 میں جاپانی حکام نے بھی اس حوالے سے ایک ایپ لانچ کی تھی۔