4 سالہ بچہ کتاب شائع کروا کر دنیا کا کم عمر ترین مصنف بن گیا

Published On 02 April,2023 11:10 am

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے 4 سالہ بچے نے کتاب شائع کروا کر مردوں کی کیٹیگری میں کتاب شائع کروانے والے دنیا کے کم عمر ترین فرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کتاب ’دی ایلیفینٹ سعید اینڈ دی بیئر‘ کی اشاعت کے وقت سعید راشد المہیری کی عمر 4 سال اور 218 دن تھی۔

ادارے کے مطابق اس ریکارڈ کی تصدیق کتاب کی 1000 نقول فروخت ہونے کے بعد کی گئی۔

سعید راشد المہیری کے مطابق وہ اپنی بہن سے متاثر ہیں، ان کی بہن کے پاس خواتین کی کیٹیگری میں 2 زبانوں میں کتاب شائع کرنے والی کم عمر ترین فرد اور خواتین کی کیٹیگری میں 2 زبانوں پر مشتمل کتاب کی سیریز شائع کرنے والی کم عمر ترین فرد کے گینیز ورلڈ ریکارڈ موجود ہیں۔

Advertisement