نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچنے کے الزام پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجئے واڑہ میں تیلگو دسام پارٹی کے ایک رہنما مقامی تھانے میں کتے کے خلاف انوکھی شکایت لے کر پہنچ گئے اور مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔
یہ مقدمہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے تناظر میں درج کیا گیا جس میں ایک کتے کو دیوار پر لگے ایک پوسٹر کو کھرچتے اور پھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے، اس پوسٹر پر وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی تصویر تھی۔
Bizarre! A complaint was lodged after a video of a dog removing the #JagananneMaaBhavishyathu sticker from a wall reportedly in Vijayawada went viral on social media. Police have launched an investigation to find out the dog and its owner. #AndhraPradesh #AndhraPolitics pic.twitter.com/zdhMcvyDYk
— Ashish (@KP_Aashish) April 13, 2023
تیلگو دسام پارٹی کے مقامی رہنما داساری ادے سری نے مطالبہ کیا کہ کتے کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، تاہم سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں اس مطالبے کو مضحہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیسام پارٹی کے لیڈر کو اپنا دماغی علاج کرانا چاہیے۔