آرنلڈ نے سڑک پر بنا گڑھا اپنی مدد آپ کے تحت بھر دیا

Published On 13 April,2023 07:58 am

لاس اینجلس : ( ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر نے سڑک پر ہونے والا گڑھا اپنی مدد آپ کے تحت ہی بھر دیا۔

معروف اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے ایک مدد گار کے ساتھ سڑک پر ہونے والا گڑھا بھرتے دیکھا جا سکتا ہے، وہ ہاتھوں میں اٹھائے بیلچے کی مدد سے گڑھے میں بجری بھر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا پورا محلہ اس بڑے گڑھے کے باعث پریشانی کا شکار تھا، اور سائیکلوں اور کاروں کو گزرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں، آج میں اپنی ٹیم کے ساتھ باہر آیا اور خود ہی اسے ٹھیک کر دیا۔

ایک پڑوسی نے اپنی کار کی کھڑکی نیچے کی اور ایکشن فلم سٹار کا شکریہ ادا کیا۔