فلوریڈا : ( ویب ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون کے پالتو کتے جس کی لمبائی 3.59 انچ ہے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا قرار دیا ہے۔
جانوروں کے ڈاکٹر جیوانی ورجیل نے کتے کی سرکاری طور پر پیمائش کی اور اس کی تصدیق کی کہ وہ سب سے چھوٹا کتا ہے۔
کتے کی مالک خاتون سیملر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ہمیں اس کے ملنے کی خوشی ہوئی ہے اور اپنے ہی ریکارڈ کو توڑنے اور اس حیرت انگیز خبر کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا یہ منفرد موقع ہے۔
اس سے قبل ایک یارک شائر کے شہری کے پالتو کتے کے پاس سب سے چھوٹا کتا ہونے کا ریکارڈ تھا جس کی 1945 میں موت ہوئی اور اس وقت اس کی لمبائی 2.8 انچ تھی۔