ٹورنٹو : ( ویب ڈیسک ) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی لائبریری سے لے جایا جانے والا اوورڈیو البم 40 سال بعد واپس لوٹا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو کی ایک لائبریری کے لائبریرین اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں 40 سال قبل لے جایا جانے والا ونائل ریکارڈ حال ہی میں واپس لوٹایا گیا۔
ٹورنٹو پبلک لائبریری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ فرٹز نیومائر کا پریٹوریئس کے زمانے کا ڈانس میوزک ریکارڈ اس ہفتے لائبریری کی اسپاڈینا روڈ برانچ کو واپس کر دیا گیا ہے۔
لائبریرین نے البم کا ڈیٹ کارڈ چیک کیا اور یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یہ 5 اکتوبر 1982 کو واپس کیا جانا تھا۔
لائبریری حکام نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ ہم نے دیر سے چیزیں واپس کرنے پر جرمانے پچھلے سال ختم کردیے تھے۔