اترپردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی پر دُلہن نے سٹیج پر دولہے کے ساتھ ہی بیٹھے ہوائی فائرنگ کی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن کی اپنی شادی میں ریوالور سے فائرنگ کرنے کی ویڈیو پر مقامی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص سٹیج پر دولہے کے ساتھ بیٹھی دلہن کو ریوالور دیتا ہے اور عورت یکے بعد دیگرے کئی راؤنڈز فائر کرنے کے بعد پستول برابر میں کھڑے مرد کو واپس کردیتی ہے۔
हाथरस के नगला शेखा की दुल्हन का हर्ष फायरिंग करते हुए वीडियो हुआ वायरल।
— Dr.Ajay Verma (@ajayver38343572) April 9, 2023
थाना हसायन क्षेत्र के एक गेस्ट हाउस में स्टेज पर बैठी दुल्हन पिस्टल से एक हाथ से लगातार चार फायर करती नज़र आ रही है।
बेचारे दूल्हे को अपना भविष्य खतरे में नजर आ आ रहा होगा@Uppolice @hathraspolice… pic.twitter.com/SkoFCethJ2
یہ واقعہ ‘جیامالا’ رسم کے بعد پیش آیا، جہاں جوڑے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور مہمانوں سے آشرباد حاصل کیا۔ ایک آدمی جو دلہن کے خاندان سے تھا سٹیج پر چڑھ گیا اور خاتون کو پستول دیا جس پر خاتون نے 4 ہوائی فائر کیے۔
مقامی پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور دلہن کو تلاش کر رہی ہے جو مبینہ طور پر فرار ہے۔ پستول دینے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔