کولمبیا: (ویب ڈیسک) کولمبیا کی 39 سالہ خاتون کےپیٹ میں شدید درد ہونےپر انکشاف ہوا کہ ان کے معدے میں جراحی والی خمیدہ سوئی پھنسی ہے جو گیارہ برس قبل ایک آپریشن کے بعد وہاں رہ گئی تھی۔
سال 2012 میں اپنےچوتھےبچے کی پیدائش کےبعد انہوں نے اپنے گاؤں کے ایک چھوٹے ہسپتال سے رابطہ کیا تاکہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے تحت فیلوپین ٹیوب بند کراسکیں، کامیاب آپریشن کے بعد وہ اپنے گھر آگئیں لیکن چند روز بعد انہیں شدید درد محسوس ہونے لگا۔
وہ ڈاکٹر بدلتی رہیں اور ہر ڈاکٹر نے پیراسیٹامول سے لے کر طاقتور ترین دردکش ادویات تجویز کی گئیں، اس طرح وہ ہر درجے کی پین کِلر ادویہ کھاتی رہیں لیکن درد دور نہیں ہوا۔
نومبر 2022 میں الٹراساؤنڈ اور تفصیلی ایم آر آئی کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پیٹ میں ایک موٹی خمیدہ سوئی اور جراحی کا دھاگہ بھی موجود ہے۔
بعض حوالے سےمعلوم ہوا ہے کہ گیارہ برس پہلے جس سرجن نے ان کا آپریشن کیا تھا اس نے اپنی غلطی ماننے سے انکار کردیا ہے۔