ایک آنکھ والے عجیب و غریب بچے کی پیدائش، ہسپتال کا عملہ بھی حیران

Published On 15 May,2023 08:39 am

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں ایک آنکھ والے انسانی بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر ہسپتال کا عملہ بھی حیران ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے علاقے ذی قار کے ہسپتال میں ایک آنکھ والے عجیب و غریب بچے کی پیدائش ہوئی، البتہ بچہ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کر گیا۔

سوشل میڈیا پر اس بچے کی تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے چہرے پر درمیان میں دو کے بجائے صرف ایک آنکھ موجود ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش غیر معمولی ہے اور اس کی وجہ ماں اور باپ کے خون میں یکسانیت نہ ہونا یا پھر حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کا موجود ہونا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی بھی اس غیر معمولی پیدائش کی وجہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 1665 میں ایسا پہلا حیران کن کیس سامنے آیا تھا جس میں ایک آنکھ والا بچہ پیدا ہوا تھا اور دنیا میں اب تک صرف 7 ہی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔
 

Advertisement