گجرات: (ویب ڈیسک)بھارت میں والدین نے اپنی نومولود بچی کا نام حال ہی میں آئے سمندری طوفان بپر جوائے کے نام پر رکھ دیا۔
اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ سمندری طوفان سے متاثر ہونے والی بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں پیش آیا جہاں ایک ریلیف کیمپ میں خاتون نے بچی کو جنم دیا جس کا نام والدین نے بپر جوائے رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی دنوں تک اپنی دھاک بٹھائے رکھنے کے بعد دو روز قبل گجرات کے ساحل سے ٹکرایا اور تباہی مچادی جس میں کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان بپرجوائے نے بھارتی گجرات میں تباہی مچادی
بعد ازاں طوفان تو ٹل گیا لیکن شہریوں کے دل و دماغ پر اثرات چھوڑ گیا۔ اس دوران کئی انوکھے واقعات بھی رونما ہوئے۔ طوفان کی آمد سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت ساحلی علاقوں سے شہریوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
ضلع کھاؤ کے ایک ریلیف کیمپ میں خاتوں نے ایک خوبصورت بچی کو جنم دیا کیوں کہ یہ بچی اس دن پیدا ہوئی تھی جس دن گجرات سے طوفان بپر جوائے ٹکرایا تھا اس لیے والدین نے بچی کا نام ہی بپر جوائے رکھ دیا۔