نائیجیریا (ویب ڈیسک) مسلسل رونے کا نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے والا نائیجیرین شخص کچھ وقت کے لیے نابینا ہوگیا، اس کے چہرے پر ہفتوں سوجن رہی اور آنکھوں پر ورم موجود رہا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیمبو ایبیرے نامی شخص نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے مسلسل ایک ہفتے رونے کی کوشش کی لیکن وہ درمیان میں ہی نابینا ہوگیا اور اس کے سر میں شدید درد بھی رہا۔
اگرچہ ٹیمبو نے باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو نہیں بلایا تھا لیکن ریکارڈ کے لیے انہیں مسلسل ایک ہفتے تک رونا تھا تاہم انہیں درمیان میں ہی رونا دھونا چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کی بصارت جواب دے گئی تھی ۔
ٹیمبو ایبیرے کا ارادہ ہے کہ وہ اب دوبارہ اس ریکارڈ کی کوشش کریں گے۔