ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شہری نے کھیل کے دوران حادثاتی طور پر کار کی چابی نگل لی، جسے لیپارو اسکوپک سرجری کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سرجری کا مقصد اس کی سانس کی نالی کو کھلا رکھنا تھا تاکہ وہ چابی پھنسنے کے باعث دم گھٹ کر ہلاک نہ ہو جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی گورنریٹ الکنفودہا کے ایک ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے شعبہ ایمرجنسی میں بروقت طبی پروسیجر کر کے 49 سالہ شخص کی جان بچائی، جو حادثاتی طور پر چابی سانس کی نالی میں جا کر پھنسنے کی وجہ سے دم گھٹ کر موت کے منہ میں جانے والا تھا۔
تاہم ڈاکٹروں نے پہلے تو اینڈو سکوپی کر کے سانس کی نالی سے چابی نکالنے کا فیصلہ کیا لیکن معلوم ہوا کہ وہ دل کا مریض ہے اور اینڈو سکوپی اس کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے، جس کے بعد اس کی لیپارو اسکوپک سرجری کی گئی جو کامیاب ثابت ہوئی اور چابی کو نظام تنفس کی نالی سے نکال کر اس کی جان بچا لی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی گورنریٹ الکنفودہا کے ایک ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کے فوری اقدام کو کافی سراہا گیا ہے۔