نیویارک: (ویب ڈیسک) فلمیں دیکھنے کے شوقین امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلمیں دیکھنے کا عجیب و غریب ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فلموں کے شوقین امریکی شہری زیک سووپ نے جولائی 2022ء سے جولائی 2023ء تک سنیما میں 777 فلمیں دیکھیں، زیک اپنی مشن کی تکمیل کیلئے روزانہ تقریباً 3 فلمیں دیکھتا تھا۔
زیک نے یہ منفرد ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ریگل نامی سنیما گھر کی سبسکرپشن لی جو کہ اسے 22 ڈالر ماہانہ پڑتی تھی، زیک روزانہ صبح پونے 7 سے دوپہر پونے 2 بجے تک کام کرتا تھا اور اس کے بعد سنیما گھر جاتا تھا تاکہ اپنے مشن کو مکمل کر سکے۔
اس سے پہلے ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں دیکھنے کا ریکارڈ فرانس کے شہری ونسنٹ کرون کے پاس تھا، ونسنٹ نے سال 2018ء میں 715 فلمیں دیکھنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
خیال رہے کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے تمام فلموں کو شروع سے آخر تک دیکھنا لازمی تھا اور یہ شرط بھی تھی کہ فلم دیکھنے کے دوران دوسری کیس سرگرمی میں حصہ نہ لیا جائے، اس لیے زیک نہ تو سو سکتا تھا نہ ہی فون استعمال کرسکتا تھا۔