ہوا میں اڑنے والی موٹرسائیکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 07 November,2023 10:26 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ہوا میں بائیک چلاتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں امریکی شہری کو مشہور ہالی ووڈ فرنچائز’اسٹار وارز‘ کے کردار ’مینڈالورین‘ کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں ہالووین کے موقع پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص نے اسی مشہور کردار کو کاپی کرتے ہوئے اپنی بائیک کو بالکل ویسی ہی عجیب و غریب شکل دی ہے۔

اس شخص نے اپنی موٹر سائیکل کی شکل کو کچھ اس انداز میں تبدیل کیا ہے کہ اس کے پہیے چھپ گئے ہیں اور اسے سڑک پر چلتے ہوئے دیکھ کر بالکل ایسا محسوس ہو رہا کہ وہ ہوا میں اُڑ رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔