ہزاروں فٹ بلند جہاز کی چھت پر نوجوان کی کرتب دکھاتے ویڈیو وائرل

Published On 09 November,2023 09:53 am

لاہور: (ویب ڈیسک) کبھی کبھی ایسے مناظر سامنے آتے ہیں جس کو دیکھ کر سنسنی پھیل جاتی ہے جیسا کہ ایک نوجوان نے زمین سے ہزاروں فٹ بلند جہاز کی چھت پر کرتب دکھائے۔

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رہی ہے جس کو اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

اس مہم جویانہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے خود کو چھوٹے طیارے کے بالائی پروں کی چھت پر رسی سے باندھ رکھا ہے اور یہ جہاز زمین سے ہزاروں فٹ بلند پرواز کر رہا ہے۔

 

اس دوران یہ جہاز سمندر، پہاڑوں، صحراؤں سے گزرتا ہے اور فضا میں چکر بھی کھاتا ہے لیکن یہ بے خوف شخص پروں کے اوپر مختلف کرتب دکھاتا ہے۔

اس سنسنی خیز ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، اکثر نے کرتب دکھانے والے شخص کی بہادری کو سراہا ہے تو کچھ نے اسے خطرناک بھی قرار دیا ہے۔