بیجنگ: (ویب ڈیسک) ایک محاورہ ہے کہ ’نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے‘ جی ہاں بالکل نیند ایک فطری عمل ہے جو ہر حالت میں ممکن ہے۔
سڑک پر دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیورز کی نیند بھگانے کیلئے چین میں انوکھا اقدام کیا گیا ہے۔
— Science girl (@gunsnrosesgirl3) November 6, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثات سے بچنے کیلئے چینی حکام نے ہائی ویز پر لیزر لائٹس نصب کی ہیں تاکہ گاڑی چلانے والوں کو دورانِ ڈرائیونگ سونے سے روکا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ہائی ویز پر مختلف رنگ کی تیز لیزر لائٹس لگائی گئی ہیں جن سے ڈرائیورز کی تھکان بھی دور ہوگی۔