لندن:( ویب ڈیسک) باپ نے بیٹے کی خوشی کیلئے چھ میٹر لمبا ڈائنو سار خرید لیا۔
دنیا میں اولاد کیلئے سب سے انمول رشتہ والدین سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوتا ، ان دونوں میں باپ وہ رشتہ ہے جو اپنی اولاد کی خوشی کیلئے کچھ بھی کر گزرنے سے دریغ نہیں کرتا۔
ایسی ہی ایک مثال برطانیہ کے جرسی پارک کے رہائشی انڈری بشن کی سامنے آئی ہے ،جس نے اپنے 4 سالہ بیٹے کی خوشی کیلئے 6 میٹر لمبا دیو قامت ڈائنو سار خرید کر بطور تحفہ اسے پیش کیا۔
دلچسپ امر تو ہے کہ اس منفرد اور وزنی کھلونے کو گھر منتقل کرنے کیلئے انڈری بشن کو کرین کرائے پر لینی پڑی، جس نے ڈائنو سار کو اس کی رہائش گاہ پر منتقل کیا۔
بشن کا کہنا تھا کہ میری طرف سے دیا گیا تحفہ دیکھ کر میرے بیٹے کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا، میرے لئے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
والد کی طرف سے اپنے بیٹے کو دیئے گئے تحفے دیو قامت ڈائنو سار کو گھر کے مرکزی دروازے کے سامنے رکھا گیا ہے۔