مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) دلہا نے دلہن کے ساتھ تھانے میں فوٹو شوٹ کرا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
شادی جیسے پرمسرت موقع پر جہاں جوڑا خوشی کے لمحات کو یادگار بنانے اور انہیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کیلئے خوبصورت تفریحی مقامات، ہوٹلز یا سٹوڈیو کا انتخاب کرتا ہے، لیکن مظفرگڑھ میں دلہا نے خوشی کے ان لمحات اور نئی زندگی کا منفرد اور انوکھا آغاز کیا۔
دلہا نئی نویلی دلہن کو لے کر فوٹو شوٹ کرانے مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی پہنچ گیا جہاں نئے جوڑے نے تھانہ کی عمارت کے مختلف حصوں میں فوٹو شوٹ کرایا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دلہا کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی میں فوٹو شوٹ کی اجازت پر پولیس کے مشکور ہیں ،تھانہ میں ہمیں عملے کی جانب سے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا گیا۔
جوڑے نے مزید کہا کہ زندگی میں ایسا کچھ سوچا نہیں تھا لیکن سوشل میڈیا پر تھانہ کی نئی عمارت دیکھ کر یہاں فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔