میکسیکو: (ویب ڈیسک) میکسیکو میں مرغی فروشوں سے بھتہ لینے والی دلہن کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دولہا فرار ہوگیا۔
امریکی ریاست میکسیکو کے شہر ویلا الگوریرو میں پولیس نے بھتہ لینے کے الزام میں شادی کیلئے چرچ پہنچنے والے ایک جوڑے کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اور انہیں چرچ میں داخل ہونے سے قبل ہی دھر لیا، لیکن دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
حکام نے دلہن کو صرف نینسی کے نام سے شناخت کیا ہے، مفرور دولہے کا نام بھی صرف کلیمنٹ این بتایا گیا ہے جبکہ اسکی عرفیت الراٹن ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے سجی سنوری دلہن کو چرچ کے باہر سے گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان میکسیکو سٹی کے قریب واقعے علاقے ٹولوکا میں مرغی فروشوں سے بھتہ لینے والے گروپ میں شامل ہیں جبکہ ان پر شک ہے کہ یہ ایک پولٹری شاپ کے چار ورکرز کے اغواء میں بھی ملوث ہیں۔