نیویارک :(ویب ڈیسک) نیویارک کے متحرک کاروباری علاقے کے مرکز میں کیفے جوئیوکس ایک فرانسیسی چین کی ایک شاخ ہے جس میں آٹزم یا ڈاؤن سنڈروم والے افراد کو ملازمت دی گئی ہے۔
کیفے اس حوالے سے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ریاست ہائے متحدہ میں نوکریوں کا بازار ذہنی طور پر معذور لوگوں کے لیے تقریباً بند ہو چکا ہے۔
Joyeux Lexington Café مین ہٹن کے سب سے خوشحال راستوں میں سے ایک کونے پر واقع ہے، پر تعیش فلک بوس عمارتوں کے درمیان بینکوں اور کمپنیوں کے دفاتر ہیں، جنوری سے کیفے نے ایک ہم آہنگ اور روشن جگہ پرقائم کر لیا ہے۔
دوروز قبل اس کا افتتاح فرانسیسی کمپنی کے بانی یان بوکیلے لانریزاک نے ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر کیا، یہ دن ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے، 54 سالہ تاجر کا کہنا ہے کہ ہم یہاں بہت عاجزی کے ساتھ پہنچے ہیں۔
واضح رہے لانریزاک اور ان کی اہلیہ نے 2017 میں مغربی فرانس کے علاقے رینیز میں پہلا کیفے کھول کر ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے روزگار کے مشن کا آغاز کیا تھا۔