دوران پرواز مسافرطیارے کے کاک پٹ میں فضلہ بھرجانے کا عجیب وغریب واقعہ

Published On 02 April,2024 12:46 pm

فرینکفرٹ :(ویب ڈیسک ) امریکی کمپنی "یونائیٹڈ ائیرلائنز" کے کاک پٹ میں فضلہ بھر جانے سے طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہنگامی لینڈ کرتے ہوئے واپس اسی ایئر پورٹ پر پہنچ گیا جہاں اس نے ٹیک آف کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر واپس جانے پر مجبور کیا گیا، طیارہ واپس موڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اس کا "ٹوائلٹ اوور فلو ہوگیا اور اس کا پانی کاک پٹ میں داخل ہوگیا۔

طویل مسافت کی پرواز جرمنی سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو جا رہی تھی اور پائلٹ کو مڑ کر واپس جانے پر مجبور کیا گیا جہاں اس نے ٹیک آف کیا تھا۔

مسافروں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ بیت الخلا کے بھرجانے کے بعد فضلہ بوئنگ 777 طیارے کے کیبن میں بہہ گیا، جس سے ایک بدبو پیدا ہوئی اور گندگی اندر پھیل گئی۔

عملے نے مبینہ طور پر طیارے کے تکنیکی ماہرین سے رابطہ کیا لیکن وہ کوئی ایسا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے جس سے وہ پرواز جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے خرابی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی جبکہ یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اسے دیکھ بھال کا مسئلہ قرار دیا۔