حیدر آباد: (ویب ڈیسک) بھارت میں گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کیلئے ہونے والی نیلامی کے دوران مخصوص نمبر کی پلیٹ لاکھوں روپے میں نیلام ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ایک خاص نمبر کی فیننسی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کی تقریب میں مختلف افراد نے بولیاں لگائیں۔
مذکورہ نمبر ’9999‘ کے حصول کیلئے سب سے زیادہ بولی دینے والے حیدرآباد کے ایک تاجر نے 25,50,002 روپے نے حاصل کی جس نے رجسٹریشن پلیٹ ‘ٹی جی 09 9999 کیلئے رقم ادا کی۔
گزشتہ روز ہونے والی فینسی نمبر کی نیلامی میں گیارہ لوگوں نے حصہ لیا اور یہ نمبر ساڑھے 25 لاکھ روپے میں نیلام ہوا، فینسی نمبر کیلئے اب تک یہ سب سے زیادہ بولی لگائی جانے والی رقم ہے۔
اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا، صارفین نے اس کے حق اور مخالفت میں بھرپور کمنٹس کئے، کسی نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا تو کوئی رقم کو ایک سادہ نمبر پلیٹ جیسی "غیر اہم” چیز کیلئے خرچ کرنے کو فضول خرچی کہہ رہا تھا۔