بیجنگ:(دنیا نیوز) چین میں معمر شہری کی حکومت کو گھر فروخت نہ کرنے کی ضد پر حکام نے گھر کے اردگرد موٹر وے تعمیر کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر جنکسی کے شہری نے حکومت کی گھر فروخت کرنے کی 1 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ معادضے کی پیشکش مسترد کر دی، انکار کے بعد حکام نے تعمیراتی کام جاری رکھا اور گھر کے گرد موٹر وے تعمیر کر دیا، گھر اب دھول، شور اور لرزتی دیواروں کے درمیان، تعمیراتی مقام میں گھرا ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسری جانب شہری کو اب حکومتی پیشکش ٹھکرانے پر افسوس ہے، جلد ایکسپریس وے مکمل ہوجائے گی تو زندگی کیسے گزرے گی۔
خیال رہے مالک مکان ہوانگ نامی معمر شہری اپنے 11 سالہ پوتے کے ساتھ اس گھر میں رہتے ہیں، طویل اور بے نتیجہ مذاکرات کے بعدحکام نے ہوانگ کے گھر کے دونوں طرف بائی پاس ڈیزائن کیا۔