کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سرکس پرفارمر نے 25 منٹ اور 11.3 سیکنڈ تک بالوں سے لٹک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
سرکس کی ایک پیشہ ورانہ پرفارمر (جو کہ بالوں سے لٹکنے میں کمال رکھتی ہیں) نے 25 منٹ اور 11.3 سیکنڈ تک بالوں سے لٹک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا، 39 سالہ لیلہ نون نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے ریڈووڈ نیشنل اینڈ اسٹیٹ پارک کی ایک خوبصورت جگہ پر انجام دیا۔
لیلہ نون کا کہنا تھا کہ انہوں نے 23 منٹ اور 19 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دو برس تک پریکٹس کی اور اپنی برداشت بڑھائی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک آسٹریلوی سُتھاکرن سواگننتھورائی نے 2011 میں بنایا تھا۔