اترپردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں شوہر کو جھگڑے کے دوران بیوی کا فون توڑنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کی سرعام درگت بنا دی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سڑک پر میاں بیوی کا جھگڑا ہوا اس دوران شوہر نے فون چھین کر زمین پر دے مارا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں خاتون شوہر کو بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے بھی شوہر کو چھڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد لوگ اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ سڑک پر تماشہ لگانے کی کیا ضرورت تھی، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ یہ غصہ پر قابو نہ پانے کی واضح مثال ہے۔
تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بال نہ پکڑو اس کے ویسے ہی بارش کا سیزن ہے بال جھڑنے شروع ہوجائیں گے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’شوہر کو کراٹے سیکھنے کی ضرورت ہے، ایک اور نے لکھا کہ ’پولیس کھڑی تماشہ دیکھ رہی ہے۔‘