بھارت میں 55 سالہ خاتون کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش

Published On 28 August,2025 08:39 am

راجستھان: (ویب ڈیسک) بھارت میں 55 سالہ خاتون کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع اُدے پور میں 55 سالہ خاتون ریکھا جو کہ کاورا رام کی بیوی ہے، نے اپنے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔

ہسپتال حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُدے پور کے لیلواس گاؤں کے رہائشی ریکھا اور کاورا رام کے 5 بچے (4 بیٹے اور ایک بیٹی) پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد انتقال کر گئے تھے، اب ان کے 12 بچے زندہ ہیں جن 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رخا کالبیلیہ کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادہ شدہ ہیں اور ان کے بھی 2 سے 3 بچے ہیں، رخا اپنی 17ویں اولاد کی پیدائش سے پہلے ہی دادی نانی بن چکی تھیں۔

ریکھا کے شوہر کاورا رام کالبیلیہ کباڑ کا کام کرتے ہیں، خاندان کی مالی حالت نہایت خراب ہے۔

کباڑ کا کام کر کے گھر چلانے والے کاورا رام کا کہنا ہے کہ اسے بچوں کی شادیاں کرنے کیلئے سود پر قرض لینا پڑا، اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ گھر کا کوئی بھی فرد کبھی سکول نہیں گیا۔

55 سالہ خاتون کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر روشن دارانگی نے کہا کہ ’ریکھا نے پہلے دعویٰ کیا کہ یہ ان کی چوتھی ڈلیوری ہے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی 16 بار ماں بن چکی ہیں، جن میں سے 5 بچے زندہ نہیں رہے۔