اترپردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں ماں نے شیر خوار بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں خاتون زچگی کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر نوزائیدہ بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔
یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب خاتون نے بچی کو سلانے کے بعد اسے فریج (ریفرجریٹر) میں رکھ دیا۔
کچھ دیر بعد بچی کے ہچکیاں لیتے ہوئے رونے کی آواز سن کر اہلخانہ نے گھر میں تلاش شروع کی لیکن بچی کہیں نظر نہ آئی، آخرکار جب ریفریجریٹر کھولا گیا تو بچی بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی جس پر فوری طور پر اُسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو بروقت طبی امداد دی گئی ہے اور اب اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون زچگی کے بعد ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھی، اسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔