اوکلاہوما: (ویب ڈیسک) قوانین کی پاسداری معاشروں کے مہذب ہونے کی علامت ہوتی ہے، خاص طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی تو قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع کر سکتی ہے، تاہم بعض اوقات بھاری ٹریفک جرمانے ڈرائیوروں کیلئے آزمائش بن جاتے ہیں۔
تاہم اب ان بھاری جرمانوں کا خاتمہ یا ان میں کمی ممکن ہے، تاہم عدالت نے اس کیلئے ایک عجیب شرط عائد کر دی ہے، لیکن یہ رعایت امریکا میں ہونے والے ٹریفک چالان پر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک میونسپل کورٹ اور لائبریری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کتابیں تاخیر سے واپس ہونے والے جرمانوں کے خاتمے یا کمی کے لئے غذا عطیہ کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔
تھینکس گیونگ آنے سے قبل امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر چیکاشا کے شہری میونسپل کورٹ میں غذا کی صورت میں اپنے جرمانے جمع کرا سکتے ہیں، جس کے عوض ان کے جرمانے مکمل ختم یا کمی ہو سکتی ہے، تاہم جمع کرائی جانے والی غذا وہ ہونی چاہیے جو جلد خراب نہ ہو اور یہ کھانے کی اشیاء لازمی طور پر وہ افراد ہی کورٹ میں جمع کرا سکتے ہیں، جن پر جرمانہ عائد کیا گیا ہوگا تاکہ کریڈٹ موصول ہو سکے۔
چیکاشا کی جانب سے اس پیشکش سے متعلق ویب سائٹ پر معلومات بھی جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ جلد خراب نہ ہونے والی ہر کھانے پر 10 ڈالر تک جرمانے میں کمی کی جائے گی، تاہم اس سہولت سے ایک فرد کے زیادہ سے زیادہ 100 ڈالر مالیت کے جرمانے ختم ہو سکتے ہیں۔



