دنیا
خلاصہ
- افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے فوجی انخلاء کے شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، درست وقت پر درست فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کابل: افغان صدر حامد کرزئی نے برطانیہ کی جانب سے فوجی انخلاء شیڈول کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ درست وقت پر درست فیصلہ کیا گیا ہے جس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ افغان فورسز سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی محل سے جاری بیان میں صدر کرزئی نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے فوجیوں کے انخلاء بارے ٹائم ٹیبل کا اعلان سکیورٹی ذمہ داریاں مقامی فورسز کو منتقل کرنے کے حوالے سے تعاون کی خوبصورت مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عوام اور افغان فورسز اپنے ملک کے دفاع و سلامتی کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔