سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کو ہوں گی

Last Updated On 21 March,2018 01:49 pm

لندن (دنیا نیوز ) برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کو ہونگی۔ آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں ہونگی جس کے بعدان کی ارتھی جلائی جائےگی۔

ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئزک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنائی جائے گی۔ سٹیفن ہاکنگ 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔