نئی دہلی: (دنیا نیوز) ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین سےزیادتی ،زبردستی شادی، لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 48ارکان پارلیمنٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
بھارت میں خواتین سے متعلق سنسنی خیز انکشافات ہوا ہے کہ اڑتالیس ارکان اسمبلی خواتین سے زیادتی، زبردستی شادی، اور اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث نکلے۔ اور اس میں سب سے آگے ہندو انتہا پسند ہیں۔ 12ارکان کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے ہے جبکہ 7ارکان کا تعلق انتہا پسند شیو سینا سےہے۔
ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز کی رپورٹ کےمطابق 48 ارکان پارلیمنٹ کے نام خواتین کے خلاف خطرناک جرائم کے کیسزمیں شامل ہیں، گزشتہ دنوں اتر پردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ کو زیادتی کیس میں گرفتاربھی کیا گیا۔
دوسری جانب بھارت میں خواتین کے خلاف زیادتیوں پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکرسٹین لیگارڈ بھی پھٹ پڑیں، واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نریندر مودی سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔