برلن (روزنامہ دنیا) 1960کے عشرے میں سابق مغربی جرمن ریاست نے کیمیائی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی ۔ امریکی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات وفاقی جرمن فوج اور امریکی حکومت کی ان خفیہ دستاویزات سے پتہ چلی ہے جن کا تجزیہ جرمن اخبار اور جرمنی نشریاتی اداروں کے صحافیوں نے کیا ہے۔ ان دستاویزات کے مطابق سابق مغربی جرمنی کی وزارت دفاع نے 1963 میں امریکی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسے کیمیائی ہتھیار مہیا کیے جائیں، تاہم امریکہ نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس دور میں بین الاقوامی معاہدوں کی وجہ سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کو کیمیائی ہتھیار تیار کرنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ جرمن حکومت اور وفاقی فوج نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا ہے کہ جرمنی نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں کی ملکیت یا استعمال کا کوئی منصوبہ بنایا تھا۔