کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان قدم جمانے لگے، شمالی صوبے بدخشان کے ضلع کوہستان پر طالبان نے قبضہ جما لیا۔ مقبوضہ علاقے واپس لینے کے لیے افغان فورسز نے بڑے آپریشن کی تیاری شروع کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہلمند اور قندوز کے بعد افغان صوبے بدخشان میں بھی طالبان قدم جمانے لگے۔ بدخشان کا ضلع کوہستان طالبان جنگجوؤں کے قبضے میں چلا گیا۔ سرکاری عمارتوں اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر جنگجوؤں کے قبضے کے بعد افغان فورسز پیچھے ہٹ گئیں۔ افغان حکام کے کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے واپس لینے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن تیاری جاری ہے۔ یاد رہے کہ بدخشان کے ضلع یمگان اور وردوج پر گزشتہ تین سال سے طالبان کا قبضہ ہے۔