امریکا: کمرہ عدالت سے بھاگتا ملزم ٹانگیں تڑوا بیٹھا

Last Updated On 04 May,2018 09:11 pm

اٹاو: (دنیا نیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم عدالت نے فرار کی کوشش میں دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث ایک ٹانگ ٹوٹ گئی اور سر میں فریکچر آئے۔

امریکی ریاست اٹاو کی عدالت سے ملزم اس وقت بھاگ نکلا جب کمرہ عدالت میں سماعت جاری تھی۔ دوسری منزل پر موجود کمرے سے باہر نکلتے ہیں ملزم نے چھلانگ لگا دی،اور دھڑام سے نیچے جا گرا۔ نیچے موجود پولیس اہلکاروں نے زخمی حالت میں دوبارہ اسے دھر لیا۔