ملائیشیا : مہاتیر محمد کا وزراء کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک کمی کا اعلان

Last Updated On 23 May,2018 08:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہناہے کہ وہ کابینہ میں شامل وزیروں کی تنخواہوں میں دس فیصد تک کمی کریں گے۔

نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ ملک کے ڈھائی سو ارب سے زائد قرضوں کو کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے قبل شروع کیے جانے والے مہنگے منصوبوں میں بھی کمی کے بارے میں ’بہت جلد‘ فیصلہ کر لیں گے۔