لاہور: (دنیا نیوز) بیلجئیم کے شہر لی ایژ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مسلح شخص نے ایک راہگیر اور دو پولیس افسروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
بیلجئیم میں شوٹنگ کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، مسلح شخص نے دو پولیس اہلکاروںسمیت تین لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چاقو بردار شخص نے ایک پولیس آفیسر کو چھریاں مارکر اس کا پستول چھین لیا اورقریب کھڑے دوسرے پولیس اہلکار کو گولی مار دی۔ حملہ آور نے ایک راہگیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔