گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، 25 افراد ہلاک

Last Updated On 04 June,2018 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا کے دارالحکومت کے قریب آتش فشاں پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے، راکھ اور دھویں سے سترہ لاکھ افراد متاثر ہوئے، تین ہزار سے زائد نقل مکانی کر گئے۔

گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے پچیس کلومیٹر دور آتش فیوگو Fuego پھٹ پڑا، حکام کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا، راکھ اور دھواں فضا میں میلوں بلندی تک پہنچ گیا۔ دارالحکومت اور اسکے قیب واقع شہر ESCUINTLA میں سترہ لاکھ لوگ متاثر ہیں۔ آتش فشاں کے قریب رہنے والے تین ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کر گئے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے دھویں سے متاثر درجنوں لوگ اسپتال داخل ہیں، جن میں بارہ بچے شامل ہیں۔ راکھ کی وجہ سے دارالحکومت کا ہوائی اڈہ بند کرنا پڑا اور صفائی کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔