لاہور: (روزنامہ دنیا) پائیرو 360-272 قبل مسیح میں آیونیا کے جزیرہ ایلس میں پیدا ہوا۔ سکندرِ اعظم کی عسکری مہم جوئی کے دوران فوجی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اس کو ایشیائی کلچر سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔ اس مہم سے واپسی پر وہ تنہائی پسند ہو گیا۔
روایت کے مطابق وہ پینٹر تھا۔ وہ پہلا فلسفی تھا جس نے تشکیک کو اپنی سوچ کا مرکز بنایا۔ پائیرو نے کوئی تحریر نہ چھوڑی لیکن اس نے قدیم یونانی فلسفہ کے تشکیک پسند مکتبہ فکر کو بہت متاثر کیا جس نے یہ نظریہ وضع کیا کہ عقیدہ کی تعلیق ذہنی سکون کی طرف لے جاتی ہے۔
تحریر: پیٹر جے کنگ