واشنگٹن: (دنیا نیوز) خود کو معاف کرنے کا پورا حق رکھتا ہوں، امریکی صدر کی منطق، مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر سزا سے بچنے کی مکمل تیاری کرلی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی انوکھی منطق، کہتے ہیں سزا ہونے کی صورت میں خود کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور ایسا کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر امریکی صدر اور ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ تحقیقات کے لیے سپیشل کونسل کی تعیناتی کو صدر ٹرمپ غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ کے وکیل روڈولف گولیانی کا کہنا ہے کہ سزا کے بعد اگر صدر ٹرمپ نے خود کو معاف کیا تو ان کے لیے یہ اقدام سیاسی طور پر نقصان دہ ہوگا۔