واشنگٹن (دنیا نیوز ) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کو دو دہائیوں بعد مونیکا لیونسکی سے معذرت کا خیال آ گیا، اپنی نئی کتاب The President Is Missing کی تقریب رونمائی میں خواتین کے تحفظ کی تحریک ''می ٹو '' کی حمایت کر دی۔
نیویارک پبلک لائبریری میں اپنی کتاب The President Is Missing کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کلنٹن نے کہا انہوں نے تب بھی معذرت کی تھی اور وہ اب بھی معذرت کرتے ہیں۔
وہ ہمیشہ اس احساس کے ساتھ رہے ہیں، انیس سو نوے کی دہائی میں وائٹ ہاؤس میں زیر تربیت مونیکا کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے سابق صدر کلنٹن کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔