واشنگٹن (دنیا نیوز ) پاناما کے سابق صدر ریکارڈو مارٹینیلی کو امریکا نے ان کے ملک واپس بھیجنے فیصلہ کر لیا ہے، وہ جاسوسی کے الزام میں امریکا کی ایک جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔
سابق صدر مارٹینیلی کے وکیل نے تصدیق کی ہے لیکن کوئی تفصیل نہیں دی، اس سے پہلے پاناما کے صدر یواں کارلوس ورلا کا کہنا تھا محکمہ خارجہ نے مارٹینیلی کو ان کے حوالے کرنے کی درخواست مان لی ہے۔
مارٹینیلی دو ہزار پندرہ میں اقتدار کے خاتمے پر امریکا چلے گئے تھے جہاں انہیں جاسوسی کے الزام میں گزشتہ برس جون میں گرفتار کیا گیا تھا، ان پر دو ہزار نو سے دو ہزار چودہ تک اپنے دور صدارت میں سرکاری فنڈ استعمال کر کے حزب اختلاف کے ایک سو پچاس رہنماؤں کی جاسوسی کا الزام تھا۔