نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی خاتون میزبان کی زبان پھسل گئی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لائیو شو میں ڈکٹیٹر کہہ دیا۔۔۔فاکس نیوز کی اینکر ایبی ہنٹسمین روس میں امریکی سفارتکار کی صاحبزادی ہیں۔
فاکس نیوز کی اینکر ایبی ہنٹسمین ے شمالی کوریا کے رہنما اور امریکی صدر کی ملاقات پر تجزیہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈکٹیٹر کہہ دیا۔ اس بات سے قطع نظر کہ دو ڈکٹیٹرز کی ملاقات میں کیا ہوتاہے۔
ہم اب کیا دیکھیں گے،،یہ یقیناَ تاریخی ہوگا۔ پروگرام کے دوران ساتھیوں نے ان کی بات کانوٹس نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایبی ہنٹسمین روس میں امریکی سفارتکار جان ہنسٹمینکی بیٹی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی اس غلطی پر معذرت کی ہے۔