مقبوضہ کشمیر: نوجوان کو غیر ملکی قرار دے کر دفنا دیا گیا

Last Updated On 02 July,2018 06:31 pm

کپواڑہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں ظلم کی ایک اور داستان رقم کر دی گئی۔ کپواڑا میں شہید ہونے والے "مدثر احمد"کے گھر والے شہید کی لاش کے منتظر رہے جبکہ رپورٹ درج کروانے اور لاش کے مطالبہ پر پولیس نے غیر ملکی کہہ کر بات ٹال دی۔

مقامی نوجوان مدثر احمد کو قتل کرنے کے بعد غیر ملکی قرار دے کر دفنا دیا گیا، شہید نوجوان کے گھر والے لاش کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھاتے رہے، کپواڑہ کے رہنے والے مدثر احمد29 جون کو قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، جن کی لاش کو بھارت فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔

مدثر کے والد بیٹے کی لاش کے لیے تھانے پہنچے تو ان کو بتایا گیا کہ لاش کو دفنا دیا گیا، خبر سن کر مدثر کی والدہ اور بہنوں پر غشی طاری ہونے لگی۔ مقبوضہ وادی میں مقامی نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد غیر ملکی قرار دینا بھارتی فورسز کا معمول بن گیا ہے۔